یوٹیلیٹی اسٹورز میں بھی مہنگائی کا راج

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء مہنگی کردی گئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ ٹی وائٹنر1.2 کلو گرام کی قیمت میں275 روپے، مشروبات کی 1500 ملی لیٹر کی بوتل 15 روپے اور ہلدی کی 100 گرام قیمت میں 8 روپےکا اضافہ کیا گیا ہے۔

وائٹ زیرہ 200 گرام 34 روپے، گرم مصالحہ 100 گرام 34 روپے، بچوں کا 400 گرام دودھ 30، ایک لیٹر ٹیٹرا پیک دودھ 5 روپے، کسٹرڈ300 گرام 10 روپے اور ایک کلو اچار کی قیمت95 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ٹوتھ پیسٹ 100 گرام 10 روپے، ایک کلو کپڑے دھونے کا پاؤڈر 30 روپے اور شیمپو کی 175 ملی لیٹر کی بوتل 35 مہنگی کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں