ہیما مالنی کا اصلی روپ سامنے آ گیا

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ اوربی جے پی کی رہنما ہیما مالنی بھی ہندوانتہاپسندوں کی حامی نکلیں۔ حجاب پرپابندی کی حمایت کردی۔ بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں ماضی کی سپراسٹارہیروئین ہیما مالنی نے کھل کرہندوانتہاپسندوں کی حمایت کردی۔ ہیما مالنی نے کرناٹک میں تعلیمی اداروں پرپابندی کودرست قراردیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مذہبی شناخت نہیں ہونی چاہئیے۔

حکمران انتہاپسند اورمسلمان دشمن بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں یونیفارم کی پابندی کرنا چاہئیے۔ جسے حجاب پہننا ہو وہ اسکول یا کالج سے باہرپہنے۔

کرناٹک میں مسلمان طالبات کے تعلیمی اداروں میں حجاب کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔ حجاب پرپابندی کیخلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

مسلمان طالبات نے حجاب پرپابندی کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائرکررکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں