سلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے معمولی کمی کا رجحان جاری، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد کمی واقع ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح ابھی بھی 18.62 فیصد ہے۔ سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 20.24 فیصد رہی ہے۔
گھی، ٹماٹر اور لہسن سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 18.62 فیصد رہی، سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 20.24 فیصد رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 18 روپے 53 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 78 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے، حالیہ ہفتے لہسن 13 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، دال چنا 1 روپے 92 پیسے فی کلو، دال ماش 2 روپے 57 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، دال مسور 1 روپے 54 پیسے، دال مونگ 68 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مٹن 2 روپے 45 پیسے اور بیف 1 روپے 46 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 2 روپے 51 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ حالیہ ہفتے 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، حالیہ ہفتے 200 گرام سرخ مرچ کے پیکٹ کی قیمت میں 25 روپے 85 پیسے کم ہوکر 259 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے، ایک ہفتے کے دوران آلو 1 روپے 70 پیسے، پیاز 1 روپے 15 پیسے فی کلو سستے ہوئے، انڈوں کی قیمت میں 3 روپے 83 پیسے فی درجن کمی ہوئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق برائلر مرغی 3 روپے 20 پیسے سستی ہوکر 184 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی ہے، چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 5 پیسے کی کمی ہوئی ہے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 48 روپے 56 پیسے سستا ہوا۔
حالیہ ہفتے 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.11 فیصد کم ہو 18.62 فیصد پر آگئی جبکہ سب سے کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 20.24 فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن میں ٹماٹر اوسط 18 روپے 53 پیسے اور لہسن 13 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 8 اشیا سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، زندہ مرغی 3 روپے 20 پیسے فی کلو، انڈے 3 روپے 83 پیسے فی درجن سستے ہوئے جبکہ 200 گرام سرخ مرچ کی قیمت میں 25 روپے 85 پیسے کمی ہوئی اور چینی کی فی کلو قیمت ایک روپے5 پیسے کم ہوئی ہے۔