گوگل میپس نے 20سال سے مفرور ملزم پکڑوادیا

اشتہار

مقبول خبریں
گورنراسٹیٹ بینک نے’آسان موبائل اکاؤنٹ‘ کا افتتاح کر دیا
برصغیرکی فضائیں گونجنے والی ہیں ‘جے 10 – ڈریگن’ کی ہیبت ناک گونج سے
سائنسدانوں نے نیا سمندری طوفان “فضائی جھیل ” دریافت کرلیا
پاکستان کا بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ
واٹس ایپ میں وائس میسج بھیجنے قبل’’آڈیو پری ویو‘‘ کا نیا آپشن پیش
پی آئی اے نے پاکستان کا پہلا ائیربس 320 کا سیمولیٹر حاصل کرلیا
تاریخ کی طاقت ور ترین دوربین کو خلا کی طرف روانہ کردیا گیا
دنیا بھر میں کروڑوں ڈیوائسز ہیک ہونے کا خطرہ
سام سنگ لے کے آرہا ہے 3 سکرین والا دلچسپ فولڈنگ فون
ٹک ٹاک نے گوگل کو شکست دیدی

گوگل میپس نے 20سال سے مفرور ملزم پکڑوادیا
ٹیکنالوجی ویب ڈیسک 06 جنوری 2022
شیئر کریں
روم: اٹلی پولیس نے گوگل میپس ایپ کی مدد سے ایک ملزم کو پکڑ لیا ہے جو تقریباً 20 سال سے فرار تھا۔

رائٹر کے مطابق ایک تفتیشی افسر نے بتایا کہ دو سال کی تفتیش کے بعد 61 سالہ گیاچینو گمینو کو اسپین کے گالاپاگر میں تلاش کیا گیا، جہاں وہ ایک فرضی نام سے رہتا تھا یہ قصبہ دارالحکومت میڈرڈ کے قریب ہے۔

گوگل میپس کی سڑک کے منظر کی ایک تصویر جس میں ایک آدمی کو دکھایا گیا ہے جو پھلوں کی دکان کے سامنے اس جیسا دکھائی دے رہا تھا۔

اٹلی اینٹی مافیا پولیس یونٹ ڈی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر نکولا الٹیرو نے کہا کہ “فوٹوگرام نے ہمیں اس تفتیش کی تصدیق کرنے میں مدد کی جو ہم روایتی طریقوں سے کر رہے تھے۔

“گمینو ایک سسلین مافیا گروپ کا رکن جسے اسٹڈا کہا جاتا ہے، 2002 میں روم کی ریبیبیا جیل سے فرار ہو گیا تھا اور 2003 میں اسے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔الٹیرو نے کہا کہ گیمینو اس وقت اسپین میں زیر حراست ہے اور وہ اسے فروری کے آخر تک اٹلی واپس لانے کیلئے پرامید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں