گورنر پنجاب چوہدری سرور اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے امریکن کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدرخورشید بھلی کی ملاقات

لاہور(تارکین وطن نیوز)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے امریکن کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر و رہنما پی ٹی آئی خورشید بھلی نے الگ الگ ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی خصوصی دعوت پر امریکہ میں پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری خورشید احمد بھلی نے گورنر ہاؤس میں طویل ملاقات کی ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے خورشید بھلی کی امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے خدمات کو سراہا، خورشید بھلی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دئیے جا نے پر گورنر پنجاب کی کوششوں پر اوورسیز کی جانب سے شکریہ ادا کیا ۔

علاوہ ازیں امریکن کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر اور رہنما پی ٹی آئی خورشید بھلی نے لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملک سے باہر ملک کے سفیر بھی ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے صلے میں انہیں ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔

دوران ملاقات چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اُجاگر کرنے پر خورشید بھلی کا شکریہ ادا کیا،اُن کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں حکومت کو معیشت مضبوط بنانے کے لیے ووٹ دیا، اب حکومت کے پاس عوام کے لیے اقدامات کرنے کا بہترین موقع ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے میں بھی اوورسیز پاکستانی نمایاں ہیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی قانون ساز اداروں میں اوورسیز پاکستانی نژاد شہری بخوبی کردار نبھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں