ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں گجر یوتھ فورم کے سینئر وائس چیرمین ملک رضا خان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور ملک رضا خان کو سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہا گیا۔
سعودی دارالحکومت ریاض گجر یوتھ فورم کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سیاسی، سماجی، اور مذہبی تنظیموں کے افراد کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ملک رضا خان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا فخر ہیں جنھوں نے اپنے عمدہ کردار سے ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دیتے آرہے ہیں گجر قوم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ چوہدری عبدالمجید بابا کا خواب تھا کہ انکی قوم پاکستان کی بہترین قوم بنے جو کہ اب انکا خواب پورا ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گجر قوم دنیا کے پچاس فیصد ممالک میں پائے جاتے ہیں لہٰذا ہمیں مزید ترقی کی منازل طے کرنی ہیں اور یہ تبھی ہو سکتا ہے کہ ہم اپنی نسلوں کو تعلیم سے آراستہ کریں ان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں اور انہیں ہنر مند بنائیں تاکہ وہ ملک کے اندر اور باہر باعزت زندگی گزار سکیں اور ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت بھی کر سکیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے یہاں پر انہیں جس عزت و احترام کے ساتھ نوازا گیا ہے اسکو وہ کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔
اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر گجر یوتھ فورم سعودی عرب انجینئر عبدالرحمن گجر کا کہنا تھا کہ ملک رضا خان گجر قوم کی پہچان اور فخر ہیں انہوں نے ہمیشہ آگے بڑھ کر خدمت کا جذبہ رکھتے ہوئے کام کیا ہے ہم ان کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں اور تنظیمی امور کو بہتر سے بہتر انجام دینے کی کوشش کریں گے۔
تقریب سے اسرار گجر، فرہاد صباون، الف زادہ، عمر زیب، نوشیروان، گل شیر، یوسف خان، لال زادہ، عجب خان، رشید احمد تولیدی، ملک امیر رحمان، پرویز خان، ممتاز خان، بخت شیر خان، شاہ زمین چوہان، الیاس رحیم، شارخ خان، ڈاکٹر ضمیر حسن، روزی خان، ملک جاوید خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔