کچھ معلومات یورپ جانے والو کے لیے

السلام علیکم

کچھ معلومات یورپ جانے والو کے لیے

یورپ جانے کے خواہشمند افراد سب سے پہلے کوشش کرتے ہیں کہ ہمیں سعودیہ/دوبئی کی طرح ہنر کے مطابق یورپ کا بھی ورک ویزہ مل جائے۔

اگر کہیں سے کسی سے کوئی ورک ویزہ ملنے کا چانس بنے تو کام پوچھنے لگ جاتے ہیں کہ کونسا ورک ہوگا۔ہمیں ورک پرمٹ والا ویزہ چاہیے۔

ہمیشہ یاد رکھیں یورپی ممالک کا ورک پرمٹ نہی ملتا اگر کوئی ملے یا ملنے کا چانس ہو بھی تو وہ بہت پڑھے لکھے بہت اونچے درجے کی پوسٹ کیلے 100 میں سے 1 بندے کو ملتا ہے۔

جیسا آج کل اٹلی کیلے ورک ویزہ بھی فراڈ ہے۔یہ بھی ہزار میں سے کسی 1 کا نکلتا ہے.اس لیے کوشش کریں اٹلی کیلے ورک پرمٹ ویزہ سے بچیں۔

مالٹا ملک کے بارے میں بھی کافی فراڈ ہوتا ہے۔مالٹا کی ایمبیسی پاکستان میں ہے ہی نہیں۔دوبئی میں ہے۔تو دراصل دوبئ کی مالٹا ایمبیسی میں آپکے ڈاکومنٹس جمع کروائے جاتے ہیں۔اپوائیمنٹ یا گرین سگنل ملنے پر آپکو دوبئی وزٹ ویزے پر بلوایا جاتا ہے اور پھر دوبئی سے آپکا مالٹا کا ویزہ نکلوایا جاتا ہے۔اس طریقے سے آپکا مالٹا کا ویزہ نکلتا ہے۔

یا دوسرے طریقہ کار میں آپکو دوبئی وزٹ ویزے پر بلوایا جاتا ہے۔دوبئی پہنچنے پر آپکو سپلائی یا کسی بھی کمپنی کا منیجر بنایا جاتا ہے اور بطور منیجر آپکا یورپ کا ویزہ اپلائی کیا جاتا ہے جوکہ بانسبت آسان اورکم خرچ ہوتاہے۔

یورپ جانے کے لیے تین ہی طریقے ہیں۔

#1ویزٹ ویزہ
#2سٹوڈنٹ ویزہ
3#غیر قانونی یعنی ڈنکی

ان تینوں طریقوں سے پہنچنے والے یورپ پہنچ کر برابر ہو جاتے ہیں یعنی ان سب پر برابر سا قانون لاگو ہوتا ہے۔

یورپ پہنچنے پر آپکے پاس آپشن ہوتا کہ آپ ورک پرمٹ حاصل کرلیں جوکہ صرف پرتگال،سپین اور فرانس دیتے ہیں۔

فرانس کی شرائط بہت سخت ہیں جبکہ پرتگال قدرے آسان ہے۔

سپین کا ورک پرمٹ 3 سال بعد سات/آٹھ ہزار یورو لگا کر لے سکتے ہیں۔

ان سب میں سے سب سے بہتر پرتگال ہے جو یورپ پہنچے پر ہر شخص کو ڈیڑھ سال کے اندر ورک پرمٹ دے دیتا ہے چاہے آپ سٹوڈنٹ ویزہ پرہیں، وزٹ ویزہ والے ہیں یا ڈنکی لگا کر پہنچنے والے ہیں۔
لہذا جب آپ یورپ کے ویزہ کیلے کسی سے بات چیت کریں تو اس چیز کو اہمیت نا دیں کہ ویزہ کونسا ہوگا بلکہ اس چیز کو یقینی اور گرنٹڈ بنائیں کہ آپ کی یورپ میں انٹری ہو جائے گی۔

اگر اٹلی کی بات کریں تو اٹلی کی یورپ میں سایلم کے حوالے سے سب سے نرم پالیسی ہے
وہ تقریباً ہر بندے کو ہی سایلم کے پیپر دے دیتا ہے۔
سٹوڈنٹ ہو ویزٹر ہو یا ڈنکی والا ہو لہذا آپ جب بھی کسی سے بات کریں تو انٹری کی ہی کیا کریں کہ جیسے بھی ہو بس آپ یورپ انٹر ہو جائیں۔

یہ گفتگو تھی یورپ کے بارے میں جن کو شنجن بھی کہا جاتا ہے۔آج کل مارکیٹ میں رومانیہ کے ورک پرمٹ یعنی ورک ویزے کافی زیادہ آ چکے ہیں تو بتاتا چلوں رومانیہ یورپ میں شامل نہِیں ہے لیکن کہلاتا یورپ ہی ہے کیونکہ رومانیہ کے پڑوس میں ہی یورپی ممالک ہیں جس سے باآسانی یورپی ممالک میں انٹری کی جا سکتی ہے اس لیے بہت زیادہ لوگ رومانیہ کو ترجیح دیتے ہیں کہ ورک پرمٹ مل جائے گا۔ملازمت بھی مل جائے گی تنخواہ بھی ملتی رہے گی چھ ماہ بعد پاسپورٹ وغیرہ بھی واپس مل جائے گا اور باآسانی رومانیہ سے یورپی ممالک مِیں ڈنکی لگ جائے گی۔

برحال آپ رومانیہ جائِیں یا یورپ جائیں ان سے کسی بھی ملک کا ویزہ/انٹری تقریباً 10 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ مِیں ہی ہوگی۔یعنی دس لاکھ روپے سے زیادہ کا ہی ویزہ ملے گا۔
20-35-60-70 ہزار روپے مِیں انگلینڈ،کنیڈا،ترقی،یا دیگر ممالک کا ویزہ دینے والے فراڈ کرتے ہیں جوکہ کہتے ہیں کہ سارا پروسس آنلائن ہو گا۔فیس ہمیں ایزی پیسہ/جاز کیش کرنی ہے۔۔اتنے بھولے اور سادہ نہ بنے کہ ایک لاکھ سے بھی کم پیسوں میں آپکو یورپ یا دیگر ممالک کا ویزہ مل جائے گا۔

جو کچھ میرے علم میں تھا میں نے اپنی معلومات کے مطابق آپ سے شیئر کر دیا۔
میرے حق میں دعا فرمائے کہ اللہ مجھے ہمیشہ حق سچ اور فائدہ مند معلومات شیئر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں