کوئٹہ میں دہشتگردی : دو پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سمیت پولیس کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس فدا حسین شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور اس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید اہلکاروں میں سے ایک اے ایس آئی اور دوسرا کانسٹیبل تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور فائرنگ کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ پولیس کی وین پر فائرنگ کی گئی تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج سے واضح ہوا کہ مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ مقامی ہوٹل میں کھانے کے لیے بیٹھے ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں