کراچی کی جیل سے 20بھارتی ماہی گیر رہا

کراچی:کراچی کی جیل میں قید کی سزا پوری کرنے والے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا ہے جنہیں پیر کو لاہور کے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور بلا اجازت مچھلیوں کا شکار کرنے پر گرفتار کیے گئے 20 ماہی گیر کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید تھے۔

قید کی سزا پوری ہونے پر حکومتِ پاکستان نے انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات پر ان 20 ماہی گیروں کوکراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں