منقعدہ تقریب کے موقع پر معزز مہمانوں کو گلدستوں کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔
کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ثقافتی، سماجی، آدبی سرگرمیوں کے حوالے سے مشہور و معروف منفرد نوعیت کا نیوز نیٹ ورک انکوائری نیوز نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے سیکنڈ ایکسلینٹ پرسنلٹی ایوارڈ 2022 کی منقعد کرکے پاکستان بھر کا دل جیت لیا اس پروگرام کی شروعات تلاوت کلام پاک سے کی گئی تلاوت ماسٹر ایان عمیر نے کی جبکہ نعت خواں اسرا وارثی نے بہترین نعت پڑھ کر پروگرام کا آغاز کر دیا مہمانوں کو ویلکم کرتے ہوئے سیدہ افروز افضال نے خوبصورت کلمات پیش کرکے سب کا شکریہ ادا کیا گورنمنٹ اسکول چکرا گوٹھ کورنگی کے اسٹوڈنٹس نے بہترین ویلکم پرفارمنس پیش کرکے خوب داد حاصل کی اس موقع پر انکوائری نیوز کی طرف سے مہمانوں کو گلدستوں کا تحفہ بھی پیش کیا گیا ایکسلینٹ پرسنلٹی ایوارڈ کے چیف آرگنائزر دادا خادم حسین اور نیوز اینکر افروز مغل نے پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دیئے ایکسلینٹ پرسنلٹی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں یورپ کے 30 قابل ترین صحافیوں کی لسٹ میں شامل نامور صحافی چیف اکرام الدین چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ، انٹرنیشنل پرسنلٹی وومین ڈیفنی سوارس فاﺅنڈر اینڈ سی ای او کیروزل مومز ، بزنس لیڈرشپ این ایل پی اینڈ ٹائم لائن تھراپی کوچنگ، زبیر حسین چیئرمین پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ، مسعود احمد سی ای او ایم ایس کارپوریشن سول ڈسٹری بیوٹرز لیہننگ لیبارٹریز فرانس، محمد اطہر قاضی سی ای او فرسٹ سندھی سیٹلائٹ چینل کے ٹی این ، ثناءعابد ایڈوکیٹ سندھ ہائی کورٹ، درخشاں صالح سماجی رہنما، نگہت طاہر بیسٹ بیوٹیشن، روبینہ زرین پرنسپل گورنمنٹ کالج فار وومین کورنگی 6کراچی، ندرت مغل سنگر/ایکٹریس، ڈیزائنر، مہرین مشتاق قاضی بیسٹ ایجوکیٹر، صدف ناز سماجی رہنما، جاوید کلوڑ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی کراچی، شیف رابعہ خان ، سیّدہ افروز افضال سوشل اویئرنیس پرسنلٹی، صابی عرش مارننگ ٹی وی شو ہوسٹ، سارا ذیشان بیسٹ بیوٹیشن، ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد سلمان صدیقی، تسلیم بروہی بیسٹ رائٹر، سنگر عظمیٰ حفیظ، عروج فاطمہ بیسٹ بیوٹیشن، محمد شکیل دہلوی سماجی رہنما، این ڈی شرما ڈائریکٹر کے ٹی این ٹی وی چینل، ماسٹر ایان عمر بیسٹ قاری، افروز مغل نیوز اینکر، عاشق حسین بیسٹ برادر، شیف ارم عامر رانا، شیف اریبہ جاوید، حریم شیخ بیسٹ اسٹوڈنٹ، حماد حسین بیسٹ جرنلسٹ، ماہ نور حسین بیسٹ رائٹر شامل ہیں۔اس کے علاوہ زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ پاکستان بھر کی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے بیسٹ پرفارمنس سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے۔ پروگرام میں تفریح کے رنگ سجانے میں سنگر ندرت مغل ، عظمیٰ حفیظ، صوفی فنکار غوث بخش اوڈھو نے بہترین پرفارمنس پیش کرکے محفل میں خوب رنگ جمایا۔ ایکسلینٹ پرسنلٹی ایوارڈ تقریب میں تین سو مہمانوں نے ریفریشمنٹ کے طور پر پیزاسے خاطر تواضع کی گئی۔ پروگرام کے چیف آرگنائزر دادا خادم حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مثبت معاشرے کے لئے سماجی ، ثقافتی اور ادبی تقریبات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔ ہر طرف نفسانفسی اور نفرت کا جہان چل رہا ہے پر ایسے معاشرے میں محبتوں کی محفلوں کو سجانا اور اُس میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے جسے ہم پاکستان بھر اور انٹرنیشنل سطح پر بھی کرتے رہیں گے۔ چیف آرگنائزر دادا خادم حسین نے اعلان کیا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے منفرد بڑا ایوارڈ ”آئیڈیل یونیک بیچ ایوارڈ“ کراچی کے سمندر میں کروز میں پیش کیا جائے گا جو کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے منفرد ، مختلف اور لاجواب ایونٹ تصور کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایکسلینٹ پرسنلٹی ایوارڈ ”میموریل فرینک پنٹو اور ای سی پنٹو“ کے علاوہ پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ اور لیہننگ لیبارٹریز فرانس کے تعاون سے پیش کیا گیا۔