کئی طاقتیں ملکی استحکام کے درپے،تاہم ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گی۔ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کئی طاقتیں ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں،تاہم ان کو ہمیشہ کیلئے ناکامی کا سامنا ہے،جبکہ پاکستان ہر قسم مشکل حالات میں راستہ بناتے ہوئے استحکام کی طرف جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا میں کسی ملک نے اس طرح سے دہشتگردوں کو شکست نہیں دی جیسے پاکستان نے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کر رہے ہیں،جبکہ پاک افغان سرحد پر 2600 کلومیٹر پر باڑ لگانے کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

حزب اختلاف پر تنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ حزب اختلاف شوق سے اسلام آباد دھرنے کے لیے آئے کیونکہ یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں اور لانگ مارچ کے لیے ہمیں کمربستہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو اتنی سیکیورٹی دی جتنی ان کی فوج نہیں ہے، ملک میں کرکٹ کو تمام سیکیورٹی دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں