ڈیرہ، کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، 4افراد جاں بحق، 14زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈی آئی خان شہر میں کوچ اور کار کے درمیان ہونے والے خطرناک تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ڈی آئی خان میں ٹانک ڈیرہ روڈ چہکان کے قریب پیش آیا، جہاں کوچ اور کار کے درمیان ہونے والے تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں کامران، یاسین، عرفان اور محمد آصف شامل تاہم زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں