ڈپٹی ہیڈ آف مشن عباس سرور قریشی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا

پاکستان تحریک انصاف فرانس کی جانب سے ڈپٹی ہیڈ آف مشن عباس سرور قریشی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا.
الوداعی تقریب کا اہتمام پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنماؤں چودھری گلزار لنگڑیال، چودھری افضال گڑھا مہتا ، اعجاز جٹ و یاسر قدیر کی جانب سے کیاگیا، الوداعی تقریب میں کونسل سیکشن کے ہیڈ احسان کریم کے علاوہ تحریک انصاف کا کارکنان سمیت پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے بھی شرکت کی،

اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ھوئے ابو بکر گوندل ، شیخ نعمت اللہ،سلیم انور جپہ ۔سہیل بھدر،،منور جٹ،،مشتاق خان جدون۔صاحبزادہ عتیق۔ شریف محمود کلیر ۔رانا محمود اور دیگر نے ڈپٹی ہیڈ آف مشن عباس سرور قریشی کی پاکستانی کمیونٹی کیلئے کی جانیوالی خدمات کو سراہا اور انکے آئندہ فرائض کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،، عباس سرور قریشی نے عزت افزائی اور شاندار اعشائیہ پر پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کا فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کہیں نہیں دیکھی اور وہ یہاں سے بہت اچھی یادیں لے کر جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں