چوہدری مٹھائی کھانے باوجود پھرگیا،زرداری کا شجاعت کو گِلہ

ذرائع مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزدگی کے بعد آصف زرداری نے رات گئے ایک قریبی شخص کو چوہدری برادران کے گھر بھیجا،اور سخت اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ان سے فیصلہ واپس تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آصف زرداری کے قریبی شخص نے چوہدری برادران کو سابق صدر کا پیغام پہنچایا کہ انہیں یہ فیصلہ قبول نہیں ہے، (ق) لیگ اور پی پی میں فیصلہ ہوا تھا اور اپوزیشن نے (ق) لیگ کی تمام باتیں بھی مان لی تھیں۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پرویز الٰہی نے اتحاد بننے پر مٹھائی بھی کھائی تھی لیکن (ق) لیگ کے فیصلے پر اب سابق صدر نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آصف زرداری کے قریبی شخص نے چوہدری برادران کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ تبدیل کریں کیونکہ سابق صدر نہیں چاہتے ان کے آپس میں رابطے اور اتحاد ٹوٹے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات آصف زرداری کے پیغام کے بعد دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کا آج ملاقات کا امکان ہے جس میں (ق) لیگ پر فیصلے کی تبدیلی کے لیے بھرپور دباؤ ڈالا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری چوہدری برادارن کو پی ٹی آئی حکومت کی مدد نہ کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں