چوہدری علی ظفر کے اعزاز میں نائب صدرپاک ناروے فورم چوہدری قمرعباس ٹوانہ کی جانب سے شاندارعشائیہ

اوسلو(عقیل قادر)‎پاک ناروے فورم کے نائب صدر اور ایم ڈی اوریجنل کبابش چوہدری قمر عباس ٹوانہ کی جانب سے چوہدری عماد ظفر کے چھوٹے بھائی چوہدری علی ظفر کے اعزاز میں ایک پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں اوسلو شہر کی ممتاز شخصیات نے خصوصی شرکت کی، علامہ محمد اسجد نے قرآن مجید کی تلاوت سے تقریب کا آغاز کیا۔

تقریب سے پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری وسیم شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری قمر عباس ٹوانہ کا خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے اس موقع پر پاک ناروے فورم کا مختصر تعارف پیش کیا۔ پوٹھوہار و یلفیئر سوسائٹی کے نائب صدر راجہ عاشق حسین نے تقریب سے خطاب کیا اور خوبصورت شاعری پیش کر کے حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی۔

مہمان خصوصی چوہدری علی ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نارویجن پاکستانیوں کی میزبانی سے نہایت متاثر ہوا ہوں اور پاکستانی کمیونٹی سے مل کی دلی خوشی اور مسرت ہوئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے چوہدری قمر عباس ٹوانہ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے بانی چوہدری اسماعیل سرور نے بھی خطاب کیا اور چوہدری قمر عباس ٹوانہ کو خوبصورت محفل منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ چوہدری قمر عباس ٹوانہ نے تمام مہمانوں کا تقریب میں مختصر نوٹس پر شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام دوستوں اور بھائیوں کی شرکت سے محفل کو چار چاند لگ گئے ہیں۔

تقریب میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں معروف تاجر شیخ طارق محمود، ‎ چودھری علی مدثر صدر پی ٹی آئی ناروے، چوہدری شبیر حسین صدر مسلم لیگ ق، شاہد تنویر صدر مسلم لیگ ن ناروے، چودھری محمد اشرف ایم ڈی پنجابی مصالحہ، چوہدری زاہد اسلم، چوہدری امتیاز وڑائچ، چوہدری محمد اسلم چنڈالہ ،میڈیکل اسپیشلسٹ اسد، چوہدری جاوید دینہ چک، رانا محمد اسلم ، گل شیر آف لالاموسی ،فاروق آف واہ کینٹ، چوہدری اورنگ زیب گلیانہ، چوہدری جہانگیر، چوہدری اقبال بھاگو، چوہدری محسن چوڑچوک ،چوہدری احسان محمود، چوہدری عامر عباس ٹوانہ، چوہدری پرویز بھٹی، چوہدری صلابت علی،چوہدری صداقت حسین، چودھری تنویر احمد، چوہدری محمد اظہر ،چوہدری بہادر خاں آزاد کشمیر چوہدری زیب فاروق،چوہدری علی اصغر ،چوہدری زیب نواز گلیانہ ، حافظ جبار ، چوہدری الیاس، ‎تحریک کشمیر ناروے کے میڈیا ایڈوائزر انعام الحق سیٹھی اور دیگر شامل تھے ۔

پروگرام کے آخر میں تمام حاضرین سے پانچ فروری کو ہونے والی کشمیر ریلی میں شرکت کی اپیل کی گئی جبکہ اختتام پر علامہ محمد اسجد نے دعا کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں