ویانا (اکرم باجوہ) مسلم لیگ ن آسٹریا کے نامزد صدر چوہدری علی شرافت نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک ڈنر کے موقع پر مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی جانب سے انہیں آسٹریا کا صدر نامزد ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ کا شکر بجا لانے کے بعد اپنی پارٹی مسلم لیگ نون اور پارٹی قیادت خصوصاً قائد محترم میاں نواز شریف ، مسلم لیگ نون کے صدر جناب شہباز شریف ، صدر مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آ فیئرز جناب اسحاق ڈار، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفیئرز چوہدری نور الحسن تنویر اور چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آ فیئرز بیرسٹر امجد ملک کا بےحد مشکور ہوں کہ انہوں نے آسٹریا کی تنظیم قائم کرتے ہوئے میرے جیسے ایک معمولی کارکن کو ایک اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔
میں اپنی طرف سے اور مسلم لیگ نون آسٹریا کی تمام ٹیم کی جانب سے قیادت کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔
میں آسٹریا میں مسلم لیگ نون کے تمام عہدیداران، قائدین اور کارکنان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس مقام تک پہنچنے میں میری مدد کی۔
اب ہماری کوشش ہو گی کہ ہم آسٹریا میں مسلم لیگ نون کے ایجنڈے اور قائد جمہوریت میاں نواز شریف کے سیا سی فلسفے کی ترویج میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ پارٹی کی طرف سے اس عزت افزائی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں۔