پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی نور عالم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔نور عالم خان کی طبیعت ناساز ہونے پر اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا ہے۔

گزشتہ روز طبیعت زیادہ ناساز ہونے پر انہیں اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف خون کے ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نور عالم خان نے تحریک انصاف حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی، تحریک انصاف کی قیادت نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرر کھا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں