پی آئی اے اربوں روپے ٹیکس ڈیفالٹرہونے کا انکشاف

پی آئی اے کا 26 ارب روپے کے ٹیکس ڈیفالٹر ہونے کے انکشاف پر ایف بی آر نے پی آئی اے کے ملک بھر میں 53 بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے، ایف بی آر نے ساتھ ہی ایم ڈی پی آئی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی کارروائی بھی شروع کردی۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق کارروائی لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی کی جانب سے کی گئی ہے، پی آئی اے کے ملک بھر میں 53 بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے ہیں جوکہ ایف بی آر کے ذیلی ادارے لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی نے کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے واجبات کی ریکوری کے لیے ایم ڈی پی آئی اے کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے جلد اس حوالے سے وارنٹ جاری کردیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے وارنٹ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ایل ٹی یو کراچی جاری کرے گا، پی آئی اے دسمبر 2020ء سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع نہیں کروارہی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو قومی ادارہ ہونے کے سبب ایک سال سے زائد عرصے سے رعایت دی جارہی تھی۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی آئی اے کے وارنٹ گرفتاری فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ 2005ء کے تحت جاری کیے جارہے ہیں۔

ذرائع ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے دسمبر 2020ء سے سیلز ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کروارہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں