اسلام آباد:بلوچستان میں پنجگور اور نوشکی میں ہونے والے حملوں کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے الرٹ جاری کردیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق چاروں صوبوں اور آزاد کشمیرکی پولیس اور سکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
تمام انٹیلی جنس و سکیورٹی اداروں کو غیر معمولی طورپرمستعد رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو بھی غیر معمولی طور پر مستعد رہنے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق ایف سی کی مستعدی بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کو ناکام بنانے میں اہم رہی ہے۔