پشاور میں پولیس پر دستی بموں سے حملے، 3اہلکار زخمی

پشاور کے دو علاقوں میں پولیس پر دستی بم کے حملوں میں تین اہل کار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حیات آباد اور بڈھ بیر میں دستی بموں سے حملے کیےگئے جن میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہناہے کہ بڈھ بیر میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل وین پر دستی بم پھینکا، جس میں سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے ، اس کے علاوہ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں پرانی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکا گیا، تاہم موٹر سائیکل سواروں کے دستی بم حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور ان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیس موبائل پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصرکو فوری گرفتارکرنےکی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں