پاک آسٹریلیا سیریز بال بال بچ گئی

کراچی: پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز بڑے تنازع سے بچ گئی جب کہ کراچی آمد کے بعد اسٹیون اسمتھ اور عثمان خواجہ سمیت کئی مہمان کرکٹرز و آفیشلز کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آئے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 12سے۱6 مارچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا، مقابلے سے قبل ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا تھا تاہم اسے خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کراچی آمد کے بعد جب مہمان اسکواڈ کا کوویڈ ٹیسٹ لیا گیا تو اسٹار کرکٹرز اسٹیون اسمتھ اور عثمان خواجہ سمیت کئی آفیشلز کے نتائج مثبت آئے، اس سے کھلبلی مچل گئی اور سیریز ہی خطرے میں پڑ گئی تھی کیونکہ کئی افراد کو آئسولیشن میں جانا پڑتا۔

آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، انھوں نے اپنی ریپڈ اینٹیجن کٹ سے دوبارہ ٹیسٹ لیے تو سب کا نتیجہ منفی آیا، اگلی صبح پی سی بی کی جانب سے مہمان اسکواڈ کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا گیا جس میں سب کلیئر قرار پائے۔

میڈیکل ایڈوائزری بورڈ سے مشاورت کے بعد آخری ٹیسٹ کے نتیجے کو تسلیم کرنے پر اتفاق ہوا،وقت نے اس فیصلے کو درست ثابت کر دکھایا اور سیریز کے اختتامی دونوں ٹیسٹ بھی خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں