پاکستان کے سکوک بانڈز پر دنیا نے بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا۔ پاکستان نے انٹرنیشنل مارکیٹ سے ایک ارب ڈالر حاصل کر لیے۔
اعلامیہ کے مطابق ایک ارب ڈالرکی رقم کامیاب سکوک بانڈز جاری کر کےحاصل کی گئی۔ سکوک بانڈز میں ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ و امریکا کےسرمایہ کاروں نے دلچسپی لی۔
مجموعی طور پر سکوک بانڈز کیلئے2.7ارب ڈالرکی پیشکشیں سامنےآئیں اور حکومت نےتفصیلی جائزےکےبعدایک ارب ڈالرکی منظوری دی۔
حکومت کے ٹرسٹ سرٹیفیکیٹس ایشوئنس پروگرام کے تحت پہلی ٹرانزیکشن رہی۔ سکوک بانڈز7 سال کی میچورٹی کی بنیاد پر جاری کئےگئےہیں۔
واضح رہے کہ 24 اکتوبر 2019 کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار 200 ارب مالیت کے انرجی سکوک بانڈز کا اجرا کیا گیا تھا، 200 ارب مالیت کا انرجی سکوک بانڈز شریعہ کمپلائنٹ فنانشنل انسٹرومنٹ ہے۔