سلام آباد: عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ مالی سال میں حیران کن معاشی ترقی ہوئی ہے۔
ورلڈ بینک نے عالمی اقتصادی امکانات پر اپنی رپورٹ جاری کردی۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
عالمی بینک کے مطابق اگلے سال پاکستان کی معاشی گروتھ 4 فیصد تک پہنچ جائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں گزشتہ مالی سال حیران کن معاشی بہتری ہوئی، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔
عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں اس بہتری کی بڑی وجوہات میں سے ایک پالیسی ریٹ میں کمی کو قرار دیا۔
ورلڈ بینک کے مطابق مہنگائی کی بلند شرح نے مانیٹری سپورٹ کا اثر زائل کر دیا، تجارتی خسارے کی وجہ اشیا کی مقامی طلب میں اضافہ ہے۔