پاکستان میں بیرون ملک سے آنیوالے افراد کیلئے پی سی آرٹیسٹ پابندی ختم

سویٹزرلینڈ(نمائندہ خصوصی)حکومت پاکستان نے 24 فروری سے بیرون ملک سے آنے والے افراد پر سے کورونا کے پی سی آر PCR ٹیسٹ کی پابندی ختم کردی ہے، بشرطیکہ ان افراد نے مکمل طور پر مطلوبہ ویکسین لے رکھی ہو۔

ایسے افراد اور12سے18سال عمرکے بچے جنہوں نے ویکسین نہ لی ہونگی ان کو حسب سابق روانگی سے72گھنٹوں کے اندر اندر اپنا پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

قبل ازیں ایسے افراد جنہوں نے مطلوبہ ویکسین لے رکھی ہوتی تھیں روانگی سے ایک دو دن اگر ان کا پی سی آر ٹیسٹ مثبت آجاتا تو وہ سفر نہ کر سکتے تھے اور یوں نہ صرف ان کا پورا پروگرام منسوخ ہو جاتا بلکہ ان کو نئے سرے سے سیٹ کی دوبارہ بکنگ کے لئے بھی اخراجات ادا کرنے پڑتے تھے۔

سکاٹ لینڈ کے پاکستانیوں نے حکومت پاکستان کے اس اقدام کا زبردست خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے پاکستان میں سیاحت اور ٹریول کی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں