پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی جانب سے سفیر پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ کے اعزاز میں فیئر ویل ظہرانہ

سیئول(مہر سرور)پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی جانب سے انچن سٹی رامادہ ہوٹل میں سفیر پاکستان محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ کے اعزاز میں فیئر ویل ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ۔

ظہرانے میں پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت ،ملک بھر سے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے کیبنٹ ہیڈز، کیبنٹ ممبران دیگر سماجی شخصیات ، فیملیز اور طلبا تنظیم کے نمائندگان نےبھی شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ،تلاوت کلام پاک کی سعادت کیبنٹ ممبر پی بی اے جنید خان نے حاصل کی،نعت رسول مقبول ہیڈ انفارمیشن پی بی اے سید مجتبیٰ شاہ بخاری نے پیش کی ۔

پروگرام کے اسٹیج سیکرٹری معروف سٹوڈنٹ لیڈر زاہدحسین تھے ،کوریا میں پاکستان سفارت خانہ میں تعینات ڈیفنس ا تا شی کرنل سید چنگیز ظفر ، کمرشل کونسلرعمران رزاق اور کمیونٹی ویلفیئر اٹاشی عادل خان نے بھی شرکت کی ۔

صدر پی بی اے صابر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سفیر صاحبہ کے کوریا میں تعیناتی کے دوران پاکستان اور کوریا کے تعلقات میں بہتری آئی ہے ۔ آپ کوریا میں پہلی خاتون سفارت کار تعینات ہوئی تھیں اور آپ کے مثبت اقدام پر کوریا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے ۔

تقریب کی مہمان خصوصی سفیر محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کوریا اور پاکستان کے موجودہ تعلقات پر بریف کیا اور اپنی تعیناتی کے دوران پی بی اے اور کمیونٹی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور نئے آنے والے سفیر کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا آپ سب یہاں پر پاکستان کے سفیر ہیں ہم سب ملکر اپنے ملک کے بہتری کے لئے کام کرتے رہنا ہے،سفارت کار مختصر وقت کے لئے تعینات ہوتے ہیں اور چلے جاتے ہیں آپ یہاں کوریا میں بسنے والی کمیونٹی مستقل یہاں پر ہے ،آپ یہاں کے سسٹم کو اچھی طرح سمجھتے ہیں ،ملکر ملک و قوم کے مفاد میں کام کرتے رہیں گے ۔

میری کوریا میں تعیناتی کے بعد کمیونٹی سے ملاقات ،تعارف کا پہلے پرواگرام کی میزبانی بھی تھی ،گو سٹی میں پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا نے کی تھی اور آج فیئر ویل پارٹی کا آغاز بھی PBA کر رہی ہے ۔

جنرل سیکرٹری پی بی اے ملک نوید نے ا پنے ویلکم خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ظہرانے میں سابق صدر پی بی اے مدثر علی چیمہ ، چیئرمین ویلفیئر ٹرسٹ پی بی اے مہر سرور ، کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل ریلیشنز راجہ عامراقبال،انفارمیشن ہیڈ مجتبی شاہ بخاری ، ٹیکسٹائل ہیڈ حمید الحق، فنانس ہیڈ عامر کلہار، موبائل ہیڈ علی حسن ،سی ای سی کے ممبران اصغر بانگی،میاں صغیراحمد ،محمد کاظم ، رحیم شاہ ، محمدشکیل کیبنٹ ممبران ارشد چیمہ ، مظہر شاہ ، خالد منج ، انور کم اور شفیق خان نے شرکت کی ۔

پروگرام کے آخر میں سفیر محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ کو پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کی جانب سے تعریفی شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں