رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی تنظیم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اومیکرون ہیئت تبدیل کرسکتا ہے اور زیادہ مہلک اور شدید ہوسکتا ہے،تاہم بروقت اقدامات سےاس پر قابوپایا جاسکتاہے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کراچی میں کورونا کے بڑھتےکیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد تک جاپہنچی، یہ تعداد صرف رجسٹرڈ کورونا کیسزکوظاہرکرتی ہے،غیررجسٹرڈ کیسز کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ حکومت فوری طور پرسیاسی جلسوں،دھرنوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کرے۔
پی ایم اے نے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں پر جرمانے اور سزائیں دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے مطابق 17 جنوری کو ملک بھ میں 53 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 9.45 فیصد یعنی 5 ہزار 34کیسز مثبت پائے گئے ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 افراد کا انتقال بھی ہوا۔