کراچی و سندھ کے کئی علاقوں میں جاری طوفانی ہواوں باعث سمندر میں طغیانی، ٹھٹھہ کے قریب کیٹی بندر کے کھلے سمندر میں 3 کشتیاں الٹنے سے 38 ماہی گیر ڈوب گئے۔
ترجمان پاکستان فشر فوک فورم کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں طغیانی رہی، دو کشتیاں الصدیق اور البحریہ ابراہیم حیدری کراچی سے روانہ ہوئی تھیں، ان سمیت 3 کشتیاں ڈوب گئیں، 25 ماہی ماہی گیروں کو میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ریسکیو کرلیا جب کہ 18 ماہی گیر لاپتہ ہیں۔
دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 4 ماہی گیروں نے لکڑی کے ٹکڑے پر تیر کر اپنی جان بچالی ہے، جب کہ 14 ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لئے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔ پانی سے نکل کر جان بچانے والوں میں عثمان ملاح، ہارون چنہ، خمیسو ملاح اور صدیق ملاح کو کیٹی بندر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اور ان کی صحت کافی بہتر ہے۔