ویانا: میاں عدیل عمران کی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد،سفیرِ پاکستان آفتاب احمد کھوکھر کی خصوصی شرکت

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے صوبہ اوبر آسٹریا میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر آٹو کے ڈائریکٹر میاں عدیل عمران کی جانب سے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر دوسرا سالانہ یوم پاکستان تقریب کا انعقاد گمند شہر کے مقامی ہال میں کیا گیا جس میں آسٹریا بھر کے چھوٹے بڑے شہروں سے پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کی محبت میں شریک ہوئے اور مہمان خصوصی کے طور پر سفیرِ پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز ندیم اسلم کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،تلاوت قرآن پاک کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا، قومی ترانہ کے بعد حاضرینِ شرکا نے تالیاں بجا کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔نظامت کے فرائض میزبان تقریب میاں عدیل عمران نے ادا کرتے ہوئے سفیرِ پاکستان آفتاب احمد کھوکھر اور مہمانوں کو تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

مختلف مقررین پی ایف اے کشمیر افیئرز کے چیئر مین پروفیسر ملک شوکت اعوان نے کہا کہ ہم نے آزادی دو طاقتوں سے حاصل کی ایک تو انگریز اور دوسرا ہندؤں سے آزادی حاصل کی ،ہندؤں کی انگریزوں کی پشت پناہی کے سبب دو قومی نظریہ پیش کیا گیا، 23 مارچ 1940 صرف ایک مخصوص عرصہ کی جہدوجہد کا نام نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک تاریخ کر فرما ہے۔

پی ایف اے کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے کہا کہ ہندو اور مسلم کئی د ہائیاں مل کر آزادی کی تحریک چلاتے رہے لیکن آخر کار مسلمانوں کے اس احساس پر کہ یہ دو علیحدہ قومیں ہیں جنکی مذہبی،سماجی ،رفاہی علیحدہ ثقافتیں ہیں اور 23 مارچ 1940 کو قائد اعظم نے دو قومی نظریہ پیش کر دیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی سفیرِ پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے اپنے خطاب میں پاکستانی نئی جنریشن کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان قائد اعظم کی انتھک محنتوں سے امن اور قانونی طریقوں سے پاکستان حاصل کیا اور ایسا پاکستان کہ ہر اقلیت کو آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو کہا کہ آپ یورپ میں آئیں مگر قانونی طریقوں سے آئیں اور یہاں رہتے ہوئے مقامی آسٹرین کمیونٹی سے سماجی روابط قائم رکھیں اور اپنے بچوں کا پاکستان میں اپنے قریبی رشتہ داروں رابطے رکھیں اور اپنے کلچرل کو اپنی اولادوں کو بتایا کریں۔

انہوں نے مذید کہا کہ اسی سلسلہ میں سفارت خانہ پاکستان بھی اپنی نوجوان نسل کے لیے کلچرل اور ثقافتی پروگرام کرانے کے لیے منصوبہ بندی کررہی ہے۔ تقریب میں یوم پاکستان کا کیک سفیرِ پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے حاضرین شرکاء کے ساتھ مل کر کاٹا۔

تقریب میں ماسٹر آٹو کی جانب سے علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے سفیرِ پاکستان کو اور سفیرِ پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے چیئر مین اکرم باجوہ کو پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دیں۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے لیے الحاج شیخ وحید احمد نے دعا کی، آخر میں مہمانوں کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں