ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے گیارہ ڈسٹرکٹ میں امام سجاد اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام جشن ولادت وسعادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے سلسلہ میں میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ذاکر اہلبیت انکل حمید،آغا یعقوبی، فہد نقوی، احسن رضا، رمیض رضوی، ایان علی ، محمد مسعود نوری ، اور مولانا سید فرحان علی نقوی نے امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی حیات مبارکہ پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام علی علیہ السلام نے اپنی پوری زندگی نبی کریم ؐکی خدمت میں گزاری۔
اور ہمیشہ آپ نبی کریم ؐکے ساتھ سایہ کی طرح ساتھ ساتھ ریے اور ہر جنگ میں اللہ پاک کے حکم سے کفار سے کامیابی حاصل کی۔ اور اللہ کے گھر میں ولادت اور مسجد میں نماز کی حالت میں شہادت حاصل کی ۔
جشن میلاد کے اختتام پر علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ جشن میلاد میں مردوں اور خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا۔