وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی و اقتصادی اہمیت کے حامل 14 نکات پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا جس میں کابینہ اراکین کو کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، سربراہ این سی او سی و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سمیت دیگر کابینہ اراکین اجلاس میں شریک ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ اجلاس میں بجلی چوری میں ملوث عناصر اور معاونت کاروں کے خلاف کارروائی اور بڑے شہروں کے ماسٹر پلان جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے گرین ایریاز اور درختوں کی تعداد بڑھانے کا بھی حکم دیا گیا۔
آج سے 7 روز قبل وفاقی کابینہ نے سیکرٹری کے علاوہ دیگر اعلیٰ آفیسران کو پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر مقرر کرنے کیلئے رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کی اجازت دے دی۔کاروباری و معاشی سرگرمیوں کیلئے ضرررساں اقدامات سے گریز کا فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں