اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ جلسے میں حکومت کے خلاف ہونے والی بیرونی اور اندرونی سازش کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنی واسکٹ کی جیب سے ایک تہہ ہوا کاغذ نکال کر جلسے کے شرکاء کو دکھایا اور بتایا کہ ہمیں یہ دھمکی آمیز خط ملا ہے۔
وزیر اعظم نے یہ نہیں بتایا کہ یہ خط کس ملک کی جانب سے بھیجا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر کسی کو خط پر شک ہے تو میں اس کو دعوت دوں گا آف دی ریکارڈ خود دیکھ سکیں گے کہ میں کس قسم کی بات کر رہا ہوں۔