وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وہ تین برس میں 5.37 فیصد کی شرح نمو حاصل کرنے پر اپنی حکومت کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس شرح نمو کی بدولت روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جارہا ہے ، عالمی جریدے بلوم برگ کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان بڑھتی ہوئی شرح نمو کا تسلسل جاری رکھے گا۔