وزیراعظم عمران خان کے بغیر قومی سیاست ادھوری ہے.عثمان بزدار

قوم کو پہلے بھی عمران خان پر اعتماد تھا اور اب بھی اعتماد ہے عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے ڈٹ کر ساتھ دیں گے۔میڈیا سے گفتگو

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان قوم کے متفقہ لیڈر ہیں اور قوم وزےراعظم عمران خان کو ہی حکمران کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے بغیر قومی سیاست ادھوری ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو پہلے بھی عمران خان پر اعتماد تھا اور اب بھی اعتماد ہے۔وزیراعظم عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے، ڈٹ کر ساتھ دیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ نہ کوئی وزیراعظم عمران خان جیسا لیڈر آیا اور نہ آئے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں