ورلڈ کشمیر فورم امریکہ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹرغلام نبی فائی سے کشمیر کونسل سویڈن کے صدر سردار تیمور عزیز کی ملاقات

ورجینیا(نمائندہ خصوصی) امریکہ کی ریاست ورجینیا میں ورلڈ کشمیر فورم امریکہ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فا ئی اور کشمیر کونسل سویڈن کے صدر سردار تیمور عزیز کی اہم ملاقات ہوئی۔

غلام نبی فا ئی جنہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کو دے د ی اور اپنا گھر بار بھی کشمیر کاز پر قربان کر دیا ۔ ملاقات میں کشمیر کونسل سویڈن کے صدر سردار تیمور عزیز کشمیری اور نائب صدر راجہ بلال مصطفیٰ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی ۔ اس موقع پر غلام نبی فائی کا کہنا تھا کہ جو قوم آزادی کے لیے اس قدر تڑپ رہی ہو اسے زیادہ دن دبا کر نہیں رکھا جاسکتا۔

ملاقات میں کشمیر کونسل سویڈن کے صدر سردار تیمور عزیز نے ورلڈ کشمیر فورم امریکہ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فا ئی کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کارکردگی اور کوششوں کو سراہا کہ انہوں نے ہر فورم پر مظلوم و محکوم کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کی،انہوں نے کہا کشمیر کی آزادی تک ہم اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورت حال میں 3 مطالبات مغربی دنیا تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔

1 ۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوراً بند کی جا ئیں ۔
2 ۔یک طرفہ طور پر 5 اگست 2019کو انڈیا کا کیا گیا فیصلہ فوراً واپس لیا جا ئے ۔
3 ۔مصنوعی طور پر آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے اقدامات کو بھی رول بیک کیا جا ئے ۔

ملاقات تقریباً2گھنٹے تک جاری رہی جس میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی اور مستقبل میں کشمیر یوں کی مختلف ممالک کی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں