نوواک جوکووچ کو پھر حراست میں لے لیا گیا

یلبرن: آسٹریلیا میں دوبارہ ویزا منسوخ ہونے کے بعد ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ کو حراست میں لے لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جوکووچ نے آسٹریلیا کی جانب سے دوبارہ ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ چلینج کردیا گیا۔ ہے۔ آسٹریلیا سے بے دخل اورویزا منسوخی کیخلاف درخواست کا فیصلہ آنے تک جوکووچ کوحراست میں لے لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نواک جوکووچ نے آسٹریلین بارڈر فورس کے ویزا منسوخی کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا اورکچھ روز قبل ہی عدالت نے انہیں آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت دی تھی۔

گزشتہ روز آسٹریلیوی حکومت نے ایک بار پھر سربین ٹینس اسٹار جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا جس کے بعد ان کے وکلا نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں حکم امتناع کی درخواست جمع کرادی ہے۔

مقامی عدالت نے سماعت کے بعد کیس فیڈرل کورٹ کو بھجوا دیا ہے جس پر سماعت کل ہوگی۔

جوکووچ کا ویزا گزشتہ ہفتے میلبرن پہنچنے پر کورونا ویکسین کی شرائط پوری نہ کرنے پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔ جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں شرکت کے لئے آسٹریلیا پہنچے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں