نواز شریف ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینےپر راضی ہوگئے

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھرلی۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی ٹیم آج چوہدری برادران کو نواز شریف کا پیغام پہنچائےگی۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق جلد الیکشن کرانےکی شرط پر نواز شریف نے وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھری ہے، نئے انتخابات 3 سے 6 ماہ کے اندر کرائے جائیں گے۔

خیال رہےکہ کچھ دیر قبل مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا وفد آج شام ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کرے گا، ملاقات آج شام اسلام آباد میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ہوگی۔

دوسری جانب وزیردفاع پرویز خٹک نے بھی ق لیگ کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع ق لیگ کے مطابق مسلم لیگ ق پنجاب کی وزارت اعلیٰ ٰسے کم کسی بات پرگفتگو کے لیے تیار نہیں جب کہ حکومت نے ابھی تک کسی قسم کی پیشکش کی اور نہ کوئی جواب دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آج شام ن لیگ وفد سے ملاقات کے بعد صورت حال واضح ہوجائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں