نادیہ خان بلاول بھٹو زرداری کو اپنا داماد بنانے پر راضی

کراچی:مارننگ شو کی سابق میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ اگر بلاول ان کے داماد بننا چاہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

نادیہ خان حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے ہمراہ ”جشن کرکٹ“ شو میں شریک ہوئیں۔ جہاں انہوں نے میزبان کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔

میزبان نے نادیہ خان سے سوال پوچھا کیا عمران خان ملک کی واحد اور آخری امید ہیں؟ اس سوال کا جواب نادیہ خان نے ’ہاں‘ میں دیا۔

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اب عوام کو گھبرانے کی اجازت دے دیں۔نادیہ خان نے کہا مریم نواز کی شخصیت میں کچھ الگ سی بات ہے۔

میزبان نے نادیہ سے سوال پوچھا اگر بلاول آپ کے داماد بننا چاہیں تو آپ خوشی خوشی قبول کریں گی؟ اس سوال پر پہلے تو نادیہ خان حیران رہ گئیں پھر کہا یہ کیسا سوال ہے۔ بعد ازاں انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کیوں نہیں۔ لیکن خواہش یہ ہے کہ بلاول شادی چھوڑیں پہلے وزیراعظم بنیں پھر شادی کا فیصلہ کریں۔

میزبان نے نادیہ خان سے ان کے اور شرمیلا فاروقی کے درمیان اختلافات اور ہرجانے کے نوٹس کے بارے میں سوال کیا۔

آپ اپنے مداحوں کو کہنا چاہیں گی کہ مداح بھروسہ رکھیں 5 کروڑ جائیں گے نہیں بلکہ 50 کروڑ آئیں گے؟ نادیہ خان نے کہا جی بالکل 50 کروڑ آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں