مونٹ روز کالج کی سال2022 کی گریجویشن تقریب ، 250 سے زائد طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں

لندن(وسیم چودھری)برطانیہ کے بڑے تعلیمی ادارے مونٹ روز کالج کی سال 2022 کی گریجویشن تقریب ایک مقامی ہال منعقد کی گئی جس میں کالج کے تمام طلباء نے شرکت کی۔

اس تقریب میں 250 سے زائد طلبا و طالبات نے اپنی ڈگریاں وصول کیں، کالج انتظامیہ کی طرف سے بہت اعلیٰ انتظامات کئے گئے تھے تمام طالبات بہت خوش دکھائی دے رہے تھے اور انہوں نے انتظامیہ کے کام کی بہت تعریف کی۔

اس کالج کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ہر سال گریجویشن کی تقریب منعقد کرتے ہیں اور طلبہ کو اعزازات سے بھی نواز تے ہیں ،گریجویشن تقریب میں مہمان خصوصی ممبر برٹش پارلیمنٹ ایم پی سیم ٹیری ، کوین ڈپٹی لیفٹنٹ تھامس چن ، ملکہ برطانیہ کی نمائندہ لیڈی سدرہ ، کالج کے پرنسپل شیخ بلال اور کالج کے ہیڈ آف ایڈمیشنز جودت شیخ نے خصوصی شرکت کی ۔

سیم ٹیری ایم پی و دیگر نے نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں روزمونٹ کالج کے انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہمارے لوکل ایریا میں اتنے اعلی اسٹینڈرڈ کا کالج موجود ہے جو اعلیٰ تعلیم سولیات فراہم کر رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں