ملک میں کورونا کیسز میں پھر اضافہ،شرح 6 فیصد سے متجاوز

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 270 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3019 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔جبکہ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 5 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.12 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 651 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں