این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں دوران مہلک وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق جبکہ 6 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 58 ہزار 902 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6540 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز اس وبا نے مزید 12 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 11.10 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔جبکہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔