دبئی(نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل حسن افضال خان سے سماجی رہنما محمد ثقلین مہر اور فا ئونڈر و چیئر مین رسپانس والنٹیر ٹیم حذیفہ ابراہیم اور محمد عاصم درانی نے قونصلیٹ دبئی میں ملاقات کی اور امارات میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے بارے گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں کمیونٹی مسائل کو حل کرنے میں رضاکار(والنٹیر) ٹیم کے کردار پر مشاورت اور دبئی قونصلیٹ کو موصول ہونے والی شکایات پر بھی گفتگو ہوئی۔ قونصل جنرل حسن افضال خان نے حذیفہ ابراہیم کی تجاویز پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور مستقبل میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مل کر کوشش کرنے اور اپنے تعاون کا مکمل یقین دلایا۔
ملاقات میں مزید یہ بھی طے پایا کہ قونصلیٹ کو موصول ہونے والی شکایات پر رسپانس والنٹیر ٹیم قونصلیٹ کی ہدایت پر ہر ممکن مدد کرے گی تاکہ امارات میں مقیم پاکستانیوں کے مسا ئل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں۔