لتا منگیشکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں

سروں کی ملکہ اور ’بلبل ہند‘ کے نام سے مشہور برصغیر کی گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں۔

لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں آج صبح چل بسی تھیں اور ان کے انتقال سے گلوکاری کا ایک عہد تمام ہوا۔

ممبئی کے شیوا جی پارک میں لتا منگیشکر کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

آخری رسومات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، بالی وڈ اداکار عامر خان، شاہ رخ خان اور کرکٹر سچن ٹنڈولکر سمیت کئی سیاسی و فلمی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر عامر خان، شاہ رخ خان، رنبیر کپور سمیت کئی گلوکاروں اور اداکاروں نے خراج عقیدت پیش کیا۔

بلبل ہند کو مہاراشٹرا کی جانب سے ریاستی سطح پر گارڈ آد آنر پیش کیا گیا جس کے بعد ان کے بھتیجے نے آخری رسومات ادا کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں