قونصل جنرل مرزا سلمان بابر کی ڈی جی ہیلتھ کاتالونیا سے ملاقات،متاثرین کے جسدِ خاکی کی پاکستان ترسیل کی درخواست پر زور

بارسلونا(نمائندہ خصوصی)قونصل جنرل بارسلونا مرزا سلمان بابر بیگ نے ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت کاتالونیہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں بارسلونا آتشزدگی میں وفات پانے والی پاکستانی نژاد فیملی کی میتوں کی پاکستان ترسیل میں در پیش پیچیدگیوں کے تدارک کے لیے لائحہ عمل کو زیر بحث لایا گیا۔

قونصل جنرل نے متاثرین کے جسدِ خاکی کی پاکستان ترسیل کی درخواست پر زور دیا۔

یاد رہے کہ 30 نومبر کو بارسلونا آتشزدگی میں وفات پا جانے افراد کی میتوں کو پاکستان منتقلی کی درخواست ہسپانوی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ دو بار منسوخ کر چکا ہے لیکن قونصلیٹ اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئےہے اور تیسری اپیل بھی ابھی عدالت میں زیر غور ہے۔

کاتالان ڈی جی ہیلتھ نے قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ کو یقین دلایا کہ قونصلیٹ کی درخواست پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں