بارسلونا(نمائندہ خصوصی)کو آرڈینیٹر ٹو وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیزکمیشن چوہدری امتیاز لوراں کی جانب سے نئے قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ کے اعزاز میں بارسلونا کے نواحی علاقےبادالونا میں استقبالیہ ڈنردیا،جس میں خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی قونصل جنرل مرزا سلمان بابرنے بھی کہا کہ ہم سابق قونصل جنرل عمران علی چوہدری کے قائم کردہ معیار کو تو پیچھے نہیں چھوڑسکتے مگر ہم اس کو قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
عمران علی چوہدری نے پورے یورپ کیلئے سرحدیں ختم کردی تھیں اور لوگ جرمنی اور اٹلی سے آکر بارسلونا سےپاسپورٹ بنواتے رہے ہیں اور انکا قونصلیٹ بارسلونا میں قائم کردہ ہیلپ ڈیسک لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ قونصلیٹ میں اپوائنٹمنٹ لیکر آئیں اور ملاقات بامقصد ہو تو بہتر ہے انہوں نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ سب لوگ کسی نہ کسی ڈیتھ کمیٹی سے وابستہ ہوں کیونکہ قونصلیٹ کے پاس پاکستان میتیں بھجوانے کے لئے زیادہ فنڈز نہیں ۔
اس پروگرام کی نظامت کے فرائض مرزا ندیم بیگ اور سید شیراز شاہ نے انجام دئیے، اس موقع پر محمد اقبال چوہدری ،جاوید مغل ،راجہ شفیق کیانی ،شیراز بھٹی ،چوہدری غفار مرہانہ ،حافظ احمد خاں ،سید ذولقرنین شاہ،انوار الحق ،غضنفر منظور ،چوہدری واصف نذیربجاڑ ،چوہدری ساجد گوندل ،حافظ عبدلرزاق صادق ،ارشد نذیر ساحل ،طارق بھٹی ،رضوان کاظمی ،شاہد احمد شاہد ،شاہد حمید آرائیں ،جاوید الیاس قریشی ،حا جی راجہ اسد حسین ،چوہدری عبدلصبور،قدیراحمدخان ،پروفیسرطاہر عظیم،محمد شفیق تبسم،چوہدری سلیم لنگڑیال ،راجہ سونی ،چوہدی امانت مہر،چوہدری شہباز کھٹانہ اور دیگر احباب نے گفتگوکی اور نئے قونصل جنرل بارسلونا مرزا سلمان بابر بیگ کو خوش آمدیدکہا۔
آخر میں امیر تحریک منہاج القرآن سپین علامہ عبدالرشید شریفی نے اجتماعی دعا کروائی ۔