ریاض (وقار نسیم وامق ) قومی وطن پارٹی اووسیز ونگ سعودی عرب کا تنظیمی اجلاس گزشتہ روز شہر ریاض میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت اقبال ودود نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری سلطان زیب نے ادا کئے۔
اجلاس میں تنظیمی امور پر تفصیلی بحث کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں اور بالخصوص پختونوں تک قومی وطن پارٹی کا پیغام پہچانے کے لئے بھرپور کوششیں جاری رکھیں جائیں گی۔
اجلاس میں شہر ریاض کے دو ضلعوں (العقیق ، امانہ) کے پارٹی صدارت کے لئے بالترتیب شیر ولی خان اور نور زمین خان کے ناموں کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی جبکہ دیگر اضلاع میں پارٹی ورکرز کے ساتھ مشاورت کے بعد جلد تنظیموں کا اعلان کیا جائے گا۔
اجلاس میں بطور مجموعی پارٹی کی کارکردگی اور بالخصوص 18 نومبر کو منعقدہ یوم تاسیس پروگرام کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملی رہبر جناب آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت میں پارٹی کی ترویج کے لئے بھر پور کردار ادا کیا جائے گا کیونکہ ملی رہبر ہی وہ واحد سیاسی رہنماء ہے جو نہ صرف پختون خطے کے مسائل کا ادراک رکھتے بلکہ مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
اجلاس میں دوست محمد خان، گوھر خان، ناصر خان، حسین خان، معز اللہ خان مہمند اور اعجاز خان نے دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہو کر قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اجلاس سے عطاء محمد خان، عبدالستار خان مہمند، شاہ ودان خان، انور زیب خان، سیلم خان ، میاں ساجد شیرپاؤ، اکبر بادشاہ ، شیرزادہ خان، ملک عدنان اور بخت شاہ زیب نے بھی خطاب کیا