فیٹف اجلاس 4 مارچ کو طلب،ریویو بورڈ اجلاس فروری کے آخری ہفتے ہوگا

رپورٹس کے مطابق فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس 4 مارچ کو پیرس میں ہوگا جبکہ اجلاس سے پہلے 24، 25فروری کو فیٹف کے انٹرنیشنل کو آپریشن ریویو بورڈ اجلاس ہوگا جس میں پاکستان پر سفارشات بھی مرتب ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق فیٹف اجلاس سے پہلے فیٹف کے انٹرنیشنل کو آپریشن ریویو بورڈ کا اجلاس 24، 25فروری کو ہوگا، جس میں پاکستان پر سفارشات مرتب کی جائیں گی یہی سفارشات فیٹف اجلاس کے سامنے رکھی جائیں گی۔

پاکستان نے فیٹف کی طرف سے متعین کردہ 27 میں سے 26 اہداف مکمل کرلیے تھے، اسکے بعد اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے 7 مزید اہداف دے دیے گئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے تمام اہداف پر کام جاری ہے، پاکستان نیک نیتی سے اہداف پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں