عمران خان کے دور میں بد عنوانی کرنا، نوکری سے ہاتھ دھونے کے مترادف ہے، ملک عمران خلیل

بارسلونا (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے سینئر نائب صدر اور ترجمان او پی سی کمیشن پنجاب برائے UK ملک عمران خلیل اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما چوہدری تنویر احمد کمبوہ کے اعزاز میں پاکستان تحریک انصاف سپین کے صدر محمد شیراز بھٹی کی جانب سے قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال سانت آدریا پر عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں اہم پارٹی ورکرز نے شرکت کی۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ملک عمران خلیل کا کہنا تھا کہ اوورسیز کمیونٹی کو زیادہ تر درپیش مسائل پرانے ہیں، گزشتہ تین سال کے دوران اوورسیز کو زیادہ مسائل کا سامنا نہیں ہوا، انتظامیہ کو معلوم ہے کہ عمران خان کے دور میں بد عنوانی کرنا، نوکری سے ہاتھ دھونے کے مترادف ہے۔

ملک عمران خلیل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اس کمیشن کے چیئرمین ہیں اور سہ ماہی میٹنگ میں رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔ 2014ء سے آج تک اوورسیز میں آباد ہماری کمیونٹی نے 20 ہزار شکایات درج کرائیں، 63 فیصد پر کام ہو گیا یا انہیں مطمئن کر دیا گیا باقی کا ازالہ باقی ہے وہ بھی جلدنمٹائی جائیں گی۔

ملک عمران خلیل جو کہ اوورسیز کمیشن پنجاب کے ترجمان بھی ہیں نے ساتھیوں کو آگاہ کیا کہ ایک بات کا ضرور خیال رکھا جائے جب بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں تو رجسٹرڈ ہائوسنگ سوسائٹی میں کریں تاکہ سرمایہ محفوظ رہے، غیر رجسٹرڈ سوساٹیز پیسے کھا جاتےہیں اور حکومت وقت بدنام ہوتی ہے۔ استقبالیہ کے میزبان شیراز بھٹی نے دونوں مہمان شخصیات کی پارٹی کیلئے خدمات پر روشنی ڈالی اور اس امید کا اظہار کیا وہ زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں