علامہ حسن محی الدین کے اعزاز میں پرتکلف اعشائیہ کا اہتمام کیاگیا

پیرس(سید شاہ زیب ارشد) ادارہ منہاج القرآن فرانس کی جانب سے شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بڑے صاحبزادے علامہ حسن محی الدین کے اعزاز میں پرتکلف اعشائیہ کا اہتمام کیاگیا ، اعشائیہ کا اہتمام ادارہ منہاج القرآن فرانس لاکورنیو میں کیاگیا، اعشائیہ کی پروقار تقریب میں قائمقام سفیر پاکستان فرانس امجد عزیز قاضی و سفارتخانہ پاکستان فرانس کے عملے کے علاوہ فرانس میں مقیم مختلف سیاسی ،سماجی ،کاروباری ، صحافتی اور فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی،،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت یورپین مشہور نعت خواں عبدالقدیر خان نے حاصل کی،، علامہ حسن محی الدین قادری نے آقا دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی صفات پر تفصیلی روشنی ڈالی اس موقع پر انہوں نے ریاست مدینہ سے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے بنائے گئے قوانین کو تفصیل سے بیان کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں