ضابطہ اخلاق خلاف ورزی؛سہیل تنویر اور بین کٹنگ پر جرمانہ عائد

پی ایس ایل میچ دوران ایک دوسرے کو غیر اخلاقی اشارے کرنے پر دونوں کھلاڑی ضابطہ اخلاق کی شق 2.6 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے،جس پرمیچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران واقعہ اس وقت پیش آیا جب بین کٹنگ نے لگاتار تیسرا چھکا جڑنے کے بعدسہیل تنویر کو انگلی سے نامناسب اشارہ کیا۔

جواب میں سہیل تنویر نےبھی اسی اننگز کے آخری اوور کی پہلی گیند پر نسیم شاہ کی گیند پر بین کٹنگ کا کیچ پکڑنے کے بعد یہی اشارہ کیا۔

میچ ریفری نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سہیل تنویر اور بین کٹنگ پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

میچ ریفری علی نقوی کا کہنا ہے کہ اس قسم کے نامناسب اشاروں کی کھیل میں کوئی جگہ نہیں ہے، تمام کھلاڑیوں کو اپنی آن اور آف دا فیلڈ ذمہ داریوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے، یہ تمام کھلاڑی نئی نسل کے لیے رول ماڈل ہیں اور ان رویہ سے نوجوان نسل کو غلط پیغام جاتا ہے۔

اس حوالے سے سہیل تنویر کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ 2018 سے چل رہا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن پہلے بین کٹنگ نے مجھے اشارہ کیا جس پر میں نے بھی انہیں غصے میں اشارہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں