صدارتی نظام کا شور ہے، ابھی یہ کابینہ میں زیر بحث نہیں آیا، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایمرجنسی اور صدارتی نظام کا شور ہے ابھی تک یہ کابینہ میں زیر بحث نہیں آیا۔

اسلام آباد میں دو دہشتگرد مارے گئے، ٹی ٹی پی نے اعتراف کیا ہے، یہ ہماری قوم اور مورال کو شکست نہیں دے سکتی۔

150 ارب ڈالر اپنی ریاست کے دہشتگردی کی جنگ میں لگائے،وزارت داخلہ نے تمام آئی جیز اور رینجرز کو الرٹ رہنے کی وارننگ دی ہے۔

عمران خان کہیں نہیں جارہا ہے، پیپلز پارٹی نے ٹریکٹر ٹرالی نہیں ریڑھا ریڑھی نکالی ہے،کویڈ بڑھ رہا ہے، اپوزیشن اپنے فیصلوں پر غور کرے،عدم اعتماد میں آپ کے 25 ووٹ کم ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ 2001 سے 2022 تک اس قوم کی عظیم افواج نے سویلین اداروں اور انٹیلی جنس اداروں نے ہزاروں جانوں کی قربانی دیکر دہشتگردوں کو شکست دی۔

انہوں نے کہاکہ طالبان کیخلاف کامیابی حاصل ہوئی تو رہے گروپ اکا دکا وارداتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں دو دہشتگرد مارے گئے جس کا ٹی ٹی پی نے اعتراف بھی کیا،یہ ہماری قوم کو اور مورال کو شکست نہیں دے سکتی۔

انہوں نے کہاکہ 11 فروری کو یہ گروپس اکٹھے ہوئے،ہم 150 ارب ڈالر اپنی ریاست کے دہشتگردی کی جنگ میں لگائے،وزارت داخلہ نے تمام آئی جیز اور رینجرز کو الرٹ رہنے کی وارننگ دی ہے،ہماری قوم ان مسائل کا سامنا کرنے کیلئے سینہ تان کر کھڑی ہے۔

اپوزیشن کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان کو حلف اٹھائے چند دن ہوئے تھے تو انہوں نے جانے کی باتیں کی،عمران خان کہیں نہیں جا رہا۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے ٹریکٹر ٹرالی نہیں ریڑھا ریڑھی نکالی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کویڈ ہے اپوزیشن اپنے فیصلوں پر غور کرے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان بن چکا ہے اس ملک میں ایسے ادارے بنا دیے جو تمام چیزوں پر نظر رکھے ہے۔

انہوں نے کہاکہ طالبان نے گارنٹی دی کہ انکی ذمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ داعش سے بات نہیں ہوئی، بی این اے چھوٹا سا گروپ ہے،ٹی ٹی پی کی شرائط قبول نہیں کی جاسکتی،اگر وہ لڑیں گے تو ان سے لڑا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ آج وہاں ہمارے خلاف ماحول نہیں ہے،طالبان کی مشکلات دور کرنے کیلئے عمران خان آپ دیکھیں گے خود سب سے رابطے میں ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ 42 عالمی فورسز کو طالبان نے شکست دی اسکے بعد بعض انکے چھوٹے گروپ پاکستان میں دہشتگردی کی فضا بنانا چاہتے ہیں،انکو شکست فاش ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی خوش نصیبی ہے کہ اسکو ایسی نالائق اپوزیشن ملی۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اسلام آباد آجائے اور شوق پورا کر لے، یہ منہ اور مسور کی دال۔ انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد میں آپ کے 25 ووٹ کم ہوں گے

۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کو منظور ہوا تو عمران خان 5 سال پورے کریں گے،جو لوگ کہتے ہیں ہم جا رہے ہیں انکی عقل کام چھوڑ چکی ہے،نہ ہم جا رہے ہیں نہ آپ آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر اپوزیشن نے کوئی ایسی غلطی کی کہ جس سے جمہوری نقصان ہوا تو یہ انکا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی اور صدارتی نظام کا شور ہے ابھی تک یہ کابینہ میں زیر بحث نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں